17 جون 2015 - 15:14
نیٹو میزائل سسٹم کی تنصیب، روس کے لئے سنگین خطرہ : روسی صدر

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے مشرقی یورپ میں نیٹو کے میزائل سسٹم کی تنصیب کو روس کی سیکورٹی کے لئے سنگین خطرہ قرار دیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نےماسکو میں فن لینڈ کے صدر کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ روس کو اپنی سرحدوں تک اسلحہ پہنچنے سے اتنا خطرہ نہیں ہے جتنا مشرقی یورپ میں میزائل سسٹم کی تنصیب سے ہے-
انہوں نے کہا کہ روس اپنی سیکورٹی اور قومی مفادات کے دفاع کے لئے تمام اقدامات کو مد نظر رکھے گا- پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس کسی بھی ملک کے لئے کوئی خطرہ نہیں بنے گا- قابل ذکر ہے کہ روس نے امریکہ اور نیٹو کی جانب سے مشرقی یورپ میں میزائل سسٹم لگانے منصوبے پر بحران یوکرین شروع ہونے سے پہلے ہی اپنی برہمی کا اظہار کردیا تھا۔

.......

/169